• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مریضوں کیلئے کووڈ 19 ویکسین مؤثر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جاما اونکولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کوویڈ 19 بوسٹر شاٹس کینسر کے مریضوں کے لیے جان بچانے کا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان مریضوں کو شدید انفیکشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بوسٹر ویکسین لگوانے والے کینسر کے مریضوں میں اسپتال داخلے اور آئی سی یو میں جانے کی شرح 29 فیصد تک کم رہی۔

لاس اینجلس کے سیڈرز سینیائی میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ریسرچ اور تحقیق کے سینئر محقق جان فیگیریڈو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخلے کی کمی خاصی نمایاں تھی اور اتنے کم مریضوں کو بوسٹر دینے سے جو فائدہ حاصل ہوا، وہ حیران کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ کینسر اور اس کے علاج کی وجہ سے مریضوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، اس لیے ماہرین صحت کی تنظیمیں مسلسل زور دے رہی ہیں کہ انہیں ویکسین لازمی لگوانی چاہیے۔

تحقیق میں 2022ء اور 2023ء کے دوران کینسر کا علاج کروانے والے ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا، ماہرین نے انکشاف کیا کہ ویکسین لگوانے کی شرح مایوس کن حد تک کم رہی۔

جنوری 2022ء تک صرف 68 فیصد کینسر کے مریضوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی اور صرف 38 فیصد نے بعد میں آنے والی بوسٹر خوراکیں لگوائیں، جو مختلف وائرس اقسام کے خلاف بنائی گئی تھیں۔

صحت سے مزید