تہران (اے ایف پی) ایران میں خواتین، جنہیں طویل عرصے سے غیر معمولی مواقع کے علاوہ فٹ بال میچوں میں شرکت سے روک ے رکھا گیا ہے ، انہیں آئندہ سیزن کے دوران اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی جائے گی، یہ بات ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کو بتائی۔ ایران کی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ "اس سال اس لیگ کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم سٹیڈیم میں خواتین کے داخلے کا مشاہدہ کریں گے۔" وہ ڈرا کی براہ راست نشریات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ایران کی اعلیٰ سطحی فٹ بال لیگ کے آئندہ سیزن کی تقریب میں 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے۔