کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کو شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے کنگری کے علاقہ میں 220 کے وی ڈیرہ غازی خان ، لورلائی ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور گرگیا جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا جسکی وجہ سے لورلائی گرڈ اسٹیشن سمیت اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک 132 کے وی دکی ، کوہلو ، رکھنی ، بارکھان ، ہرنائی ، شاہرگ ، قلعہ سیف اللہ ، گوال حیدر زئی ، مسافرپور ، ژوب ، پسین زئی ، خانوزئی ، زیارت ، پشین ، گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تاہم چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی کی ہدایت پر کیسکو نے متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کردی ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق 220 کے وی ٹاور گرنے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے 150 میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگئی ہے جسے پورا کرنے کے لئے