تائپے/بنگال (نیوز ڈیسک) تائیوان کی فاکسکن نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے دھاتوں سے تیل تک کے شعبوں میں کام کرنے والی بھارتی کمپنی ویدانتا کے ساتھ 19.5 ارب ڈالر کے سیمی کنڈکٹر جوائنٹ وینچر سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چپ سازی کے منصوبوں کو ایک بڑا دھچکا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ الیکٹرانکس بنانے والی کمپنی نے مودی کی آبائی ریاست گجرات میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے پروڈکشن پلانٹس لگانے کے لیے گزشتہ سال ویدانتا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔فاکسکن نے وجوہات بیان کیے بغیر کہا کہ اس نے طے کیا ہے کہ بھارتی کمپنی ویدانتا کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر مزید کام نہیں کرے گی۔