• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عددی دنیا میں اعتبار، کیلکولیٹرز AI کے مقابلے میں مستحکم

ٹوکیو (اے ایف پی) عددی دنیا میں اعتبار، کیلکولیٹرز AI کے مقابلے میں مستحکم، کیلکولیٹرز کبھی غلط جواب نہیں دیتے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کبھی کبھار بنیادی جمع میں بھی غلطی کر دیتا ہے۔ Casio نے عالمی مارکیٹ میں 39 ملین کیلکولیٹرز فروخت کیے، اسکولوں اور ترقی پذیر ممالک میں طلب برقرار، AI نے بین الاقوامی ریاضی مقابلوں میں گولڈن درجے کے اسکور حاصل کیے لیکن مکمل نمبروں میں انسان ابھی آگے۔ جاپان کی کمپنی Casio کے مطابق روایتی کیلکولیٹرز AI کے تیز رفتار ریاضیاتی صلاحیتوں کے باوجود اپنی درستگی اور اعتماد کی وجہ سے فروخت میں مضبوطی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کیلکولیٹرز کبھی غلط جواب نہیں دیتے، جبکہ AI ماڈلز کبھی کبھار بنیادی جمع اور تفریق میں بھی غلطی کر دیتے ہیں۔ Casio نے مارچ 2025 تک دنیا کے 100 ممالک میں 39ملین جنرل اور سائنسی کیلکو لیٹرز فروخت کیے، اگرچہ مارکیٹ میں ذرا کمی آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید