• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ

اسلام آباد (فاروق اقدس )بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں ونٹرپریز یڈنشل پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں مڈ شپ مین بیچ 2023 اے کی تربیت مکمل ہونے پر نئے افسران کو نیول فورس میں باضابطہ کمیشن دیا گیا یہ سالانہ پریڈ سمندری فورس کی روایتی اور باوقار تقریب سمجھی جاتی ہے چیف اف نیول سٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر31مڈ شپ مین جن میں دو خواتین افسران بھی شامل تھیں تین برس کی سخت عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر کمیشنڈ ہو گئیں پریڈ کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا سید تحسین احمد نے مجموعی کارکردگی میں بہترین ہونے پر اعزازی تلوار حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید