• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں مالیت کی مصنوعات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

اسلام آباد(تنویر ہاشمی) کسٹم حکام نے کراچی اور پشاور میں انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں کروڑ وں مالیت کی مصنوعات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں ، کراچی میں کسٹم انفورسمنٹ نے 9کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ موبائل فون اور ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کر لی ، جبکہ کسٹم انفورسمنٹ پشاور نے سات کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی ہیں ، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 564 اعلیٰ معیار کے سمگل شدہ موبائل فون اور ایک ٹیمپرڈ ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو ضبط کرلی جن کی مجموعی مالیت نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے۔خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کی یہ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نے کسٹم ٹیموں کی تعریف کی اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف بی آر سمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی رجسٹریشن نمبر BF-7199 کو مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر روکا گیا۔تلاشی کے دوران گاڑی کے پانچ خفیہ خانوں سے گوگل پکسل اور موٹرولا ماڈلز جیسے برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد کئے کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت درآمدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے پر موبائل فونز اور گاڑی ضبط کر لی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
اہم خبریں سے مزید