• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب، سفیروں اور قونصل جنرل کا میلہ

کراچی (رپورٹ/ اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سفیروں اور قونصل جنرل کا میلہ لگ گیا، فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر جنگ اور جیو تھا، وزیر اعلی سندھ نے غیر ملکی فنکاروں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں،ثقافتی دارالخلافہ آج بھی کراچی ہے، آرٹس کونسل اور کراچی والوں کو فیسٹیول کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ عالمی ثقافتی سرگرمیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی ، اراکین گورننگ باڈی، ایڈیشنل آئی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ایس ایس یو ڈاکٹر مقصود احمد، محمد عرفان سومرو، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طلبی نیا، ڈائریکٹر برٹش کونسل Laila Jameel، ڈائریکٹر الائنس فرانسز Emmanuel Breurec، ڈائریکٹر گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی Andreas Schiekofer، قونصل جنرل تھائی لینڈ Surashete Boontinand، قونصل جنرل ملائیشیا Herman Hardynata Ahmad، قونصل جنرل ایران Akbar Eissa Zadeh، قونصل جنرل سری لنکا Sanjeewa Pattiwila، قونصل جنرل جاپان Hattori Masaru، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الریمیتی، قونصل جنرل جرمنی Thomas E. Schultze، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر Lance Domm، موروکوکے سفیرMohamed Karmoune، فلسطینی سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمد اللہ زید، فلپائنی سفیر Dr. Emmanuel R. Fernandez، مرزا اشتیاق بیگ، مرزا اختیار بیگ سمیت چیئرمین الحمراءآرٹس کونسل لاہور رضی احمد ، ڈائریکٹر جنرل PNCA ایوب جمالی، خالد محمود، طارق رفیع، شاہد ملک و دیگر شریک تھے۔سمیت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔ تقریب میں 39روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 میں ہونے والی عالمی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی شو ریل پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں صوبائی وزیر سعید غنی ، بین لاقوامی سفیرو سفارتکار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ملکی و بین الاقوامی فنکار، میڈیا کے نمائندگان اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج جو آرٹسٹ یہاں موجود ہیں سب نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پرفارم کیا، یہ کہانی پچھلے سال شروع ہوئی تھی جس میں احمد شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ اس سے بڑا فیسٹیول کریں گے، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پہلے کراچی پاکستان کا دارالحکومت ہوتا تھا ،اب ثقافت کا دارالحکومت ہے، ثقافت ہماری پالیسی نہیں، ہماری شناخت ہے، کراچی شہر دنیا کے 142 ممالک کے 1000 سے زائد فنکاروں کی میزبانی کر چکا ہے، اس فیسٹیول کی تھیم امن اور ماحولیات ہے، فیسٹیول میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی کو آرٹ کے ذریعے دنیا کو دکھایا، آرٹ امن کا پیغام دے رہا ہے، ماحولیات اس فیسٹیول کی دوسری تھیم ہے۔
اہم خبریں سے مزید