اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بزرگوں نے اے پی سی کے ذریعے شیخ مجیب الرحمن کو اگرتلہ سازش کیس سے بری کروایا، آج ان کی اولاد ایک اور اے پی سی کے ذریعے عمران خان کو رہا کرانے کے چکر میں ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 1968-69 میں محمود خان اچکزئی کے بزرگوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے شیخ مجیب الرحمٰن کو اگرتلہ سازش کیس سے بری کروایا،آج ان کی اولاد ایک اور آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے عمران خان کو رہا کرانے کے چکر میں ہیں، انہوں نے محمود خان اچکزئی اور ان کے ہم نواؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔