کراچی (نیوز ڈیسک) محبت کی خاطر بھارت فرار ہونے والا پاکستانی جوڑا بالغ نکلا۔ توتو نے عمر 16 سال اور مینا نے 15 سال بتائی تھی، طبی معائنے سے دونوں بالغ ثابت ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کا ایک جوڑا، جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے محبت کی وجہ سے بھارت ہجرت کی، ان کی عمر طبی معائنہ کے بعد بالغ پائی گئی۔ توتو (Tara Ranmal) نے اپنی عمر تقریباً 16 سال بتائی تھی جبکہ مینا (Puja Karsan) نے 15 سال۔ جب وہ پاکستان کے تھرپارکر ضلع کے لاسری گاؤں سے بھارت کے رتنپار گاؤں آئے ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھیں۔ بعد ازاں طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ دونوں بالغ ہیں۔