• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری سے اضافی LNGعالمی مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دینگے، وزیر پٹرولیم

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان یکم جنوری سے اضافی مائع قدرتی گیس بین الاقوامی منڈیوں میں بیچنا شروع کر دے گااور اپنے بوجھ کو کم کرے ، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دیوالیہ پن کی باتیں گزر چکی ہیں، ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے، حکومت کی کوششوں سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دوست قطر اور اطالوی توانائی کمپنی سے گیس درآمد کر رہا تھا لیکن، اس درآمد شدہ گیس کی فراہمی میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں ملک میں توانائی کی پیداوار کیلئے اس ایندھن کا استعمال کم ہو گیا تھا۔نتیجتاًہمیں اسے گھریلو صارفین کو فراہم کرنے پر مجبور ہونا پڑا جسکے نتیجے میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ بڑھ رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید