• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں پر کراچی واٹر بورڈ کے 50ارب روپے کے واجبات، کنکشن کاٹنے پر غور

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مختلف سرکاری اداروں پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 50ارب روپے کے واجبات ہیں جس پر ان اداروں کے کنکشن کاٹنے پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر کراچی و چیئرمین واٹر بورڈ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کی زیر صدرات ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں واٹر بورڈ افسران نے واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کی تفصیلات بیان کیں اور ان کے ناموں سے میئر کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں واجبات کی وصولی کے لئے بھرپور قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید