• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب واقعہ کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،بلوچستان بار کونسل اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کی لہر کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ انتہائی خطرناک عمل ہے۔ سیکورٹی اداروں کی جگہ جگہ چیک پوسٹوں اور تلاشی کے باوجود اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ وکلاء تنظیموں کے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ ژوب واقعہ میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔ اس میں بھاری اور آٹو میٹک جدید ہتھیار نہتے عوام پر استعمال کیا گیا جوکہ اس بارے میں پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے کہ پورے علاقوں میں سیکورٹی ادارے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تلاشیاں لے رہے ہیں اور اس کے باوجود اس قسم کے واقعات کا ہونا مختلف سوالات کو جنم دیتا ہے ۔اس بارے انتظامیہ کی بے بسی، خاموشی اور ناکامی سمجھ سے بالاتر ہے جوکہ تباہی اور بربادی کا سبب بن رہی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ اس سلسلے میں آج جمعرات کو صوبہ بھر میں عدالتوں کا باٹیکاٹ کیاجائیگا۔بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ ژوب واقعہ کی تحقیقات کےلیے ایک جوڈیشل کمیشن بناکر آزادانہ تحقیقات کی جائے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو۔
کوئٹہ سے مزید