کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں فوج کے اندورنی معاملات کو سوشل میڈیا پر پیش کرنے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو سیاسی معاملات میںفوج کو ملوث کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے ، ریٹائرڈ فوجیوں کے جھوٹا ، بے بنیاد ، من گھڑت مواد شیئر کرنے پر ان کی مراعات اور پنشن روک لی جائینگی ، بھارتی فوج کے فارمیشن کمانڈرز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کا حکم ، فوج اور پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔