• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم لورالائی سے گرفتار

تصویر بشکریہ FIA
تصویر بشکریہ FIA

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو بلوچستان کے شہر لورالائی سے گرفتار کر لیا۔

ملزم احسان اللّٰہ نے شکایت کنندہ کی قابلِ اعتراض تصاویر موبائل فون کے ذریعے شیئر کی تھیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے قابلِ اعتراض مواد کی آڑ میں شکایت کنندہ کو بلیک میل کر کے اس سے پیسے بھی وصول کیے۔

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا، جس کے قبضے سے موبائل، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید