• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیا قوت خرید سے باہر

کراچی (پی پی آئی) مہنگائی کے باعث روزمرہ کھانے پینے کی اشیا شہریوں کی قوت خریدسے باہرہونے لگی ہیں.

 ریٹیل کی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نرخ بھی الگ الگ،مہنگائی سے متوسط طبقہ کہیں زیادہ پریشان ہے،ڈھائی نمبرآٹا135روپے کلوسے بڑھ کر150روپے کلواورکہیں اس سے زائدپرفروخت ہونے لگا۔

پی پی آئی کے مطابق چکی کاآٹا160فی کلوروپے سے بڑھ کر164روپے سے 170روپے کلوتک دستیاب ہونے لگا،فائن آٹا 150روپے کلوسے بڑھ کر160روپے اورکہیں اس سے بھی زائدقیمت پردستیاب ہونے لگا۔

کمپنیوں کا آٹے کا 5 کلوکا تھیلا 750روپے سے بڑھ کر830روپے تک پہنچ گیا،کمپنیوں کے آٹے کا 10کلو کا تھیلا 1500روپے سے بڑھ کر1660روپے تک دستیاب ہونے لگا۔

اہم خبریں سے مزید