• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاکی نئے ٹیلنٹ کی تلاش، سرسید یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

پرائم منسٹرز ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت صوبہ سندھ میں مردوں اور خواتین ہاکی لیگ کا سرسید یونیورسٹی کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا، ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نےافتتاح کیا۔

سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ کھیلوں پربھی خاص توجہ دی جاتی ہے،اس موقع پرانٹر نیشنل مبشر مختار، اولمپیئن سمیر حسین اور انٹر نیشنل محمد علی خان نے بھی خطاب کیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری لیگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ہاکی لیگ سندھ ریجن کے مینز اینڈ ویمنز کے ٹائٹل کراچی نے جیت لئے، مردوں کے مقابلوں میں سکھر ریجن کی دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین کے مقابلوں میں لاڑکانہ دوسرے اور شہید بینظیر آباد ریجن کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، کراچی ویمینز ٹیم کی کپتان دعاءخان 15گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کراچی کی شازمہ نسیم بہترین گول کیپر اور لاڑکانہ کی صباءلیگ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ 

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اسپیشل اسسٹنٹ برائے امور نوجوانان محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ کی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان میں کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہوگا ا س موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان جاوید علی میمن، اولمپئن وسیم فیروز، اولمپئن سمیر حسین، محمد علی خان، عدنان اشرف، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی، گل فراز احمد خان، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ 

لیگ کی کامیاب میزبانی کے حوالے سے سر سید یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی، ایمل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او افضال حمید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن، اولمپیئن حنیف خان، کنوینئر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر، ڈائریکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار، ڈائریکٹر فنانس مناف ایڈوانی، فیکلٹی ڈینز ڈاکٹر شبر اور ڈاکٹر آصف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

ایمل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او افضال حمید نے سندھ ریجنل لیگ کی مینز اور ویمنز فاتح ٹیم کیلئے اعلان کردہ رقم کا چیک سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ ۔سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حنیف خان نے لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری مبشر مختار کی کاوشوں کو سراہا۔ ( نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید