• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب دہشتگردی کا واقعہ پشتونخواوطن میں ہونیوالے واقعات کا تسلسل ہے ،پشتونخواایس او

کوئٹہ ( پ ر) ژوب دہشتگردی کا واقعہ پشتونخواوطن میں ہونیوالے واقعات کا تسلسل ہے ، جنوبی پشتونخوا کے اضلاع ہرنائی ، زیارت اور ژوب میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات میں عوام کا خون ناحق بہایا گیا ، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام کے سرومال کی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے دہشتگردی کی لپیٹ میں دھکیلنے کی سازشیں کی جارہی ہے جس کا مقصد ہمارے وطن کے عوام کو اپنی ہی وسائل سے محروم رکھ اس پر جاری قبضے کو مزید دوام دینا اور انہیں خوف وہراس کا شکار بنانا ہے ۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن دہشتگردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ضلع ہرنائی ، زیارت (مانگی) اور ژوب کے دہشتگردانہ واقعات میں شہید ہونیوالوں کی مغفرت ، پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرنے اور زخمیوں کی علاج ومعالجے کی بہترسہولیات کا مطالبہ کرتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید