• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف رہنما کارکنوں کی فہرستیں دے کر گرفتاریاں کرا رہے ہیں، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن(جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل نے پاکستان میں موجود پارٹی منحرف راہنماؤں پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتارکر انے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فہرستیں دے کر نوجوانوں کو گرفتارکرا رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے سینئر راہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں استفسار کیا کہ درجن بھر لوگوں کی ریلی سے خالدمقبول اور ان کے ساتھیوں کو کیا پریشانی ہے؟انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے امن کو کوئی خطرات لاحق نہیں،بلکہ ایک ممکنہ بڑی ریلی سے منحرف راہنماؤں کی سیاست کو اصل خطرہ ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید