• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید الدین کو ہٹا دیا گیا، پروفیسر نسیم میمن انٹر بورڈ کراچی کے نئے چیئرمین مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) محکمہ بورڈز و جامعات نے مدت ختم ہونے سے صرف تین ہفتے قبل سندھ کے بورڈز میں تبادلوں اور تقرریوں کا عمل تیز کردیا ہے، لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نسیم میمن کو انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کا دو برس یا مستقل چئیرمین کی تعیناتی تک چیئرمین بورڈ مقرر کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا گیا ہے کہ موجود چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین کو حیدرآباد میں ریکٹر کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے ریلیو کیا جاتا ہے۔ ادھر معلوم ہوا کہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ اور میرپور خاص بورڈ میں بھی نئے چئیرمین کا تقرر کیا جارہاہے اس سے قبل دونوں بورڈز کے چئیرمین کے عہدوں کا چارج پروفیسر نسیم میمن کے پاس تھا جب کہ ناظم امتحانات اور سیکریٹریز کے عہدوں پر بھی تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید