• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ انور کا ’دیسی باربی اسٹائل‘ سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل طوبی انور کا سوشل میڈیا پر ’دیسی باربی اسٹائل‘ میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے۔

اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور شوبز انڈسٹری کی ایک باصلاحیت ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جن کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پوزیشن دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

طوبیٰ انور کو سابق رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت سے شادی کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی، بعد ازاں عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد طوبیٰ انور نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور غیر معمولی پرفارمنس سے پذیرائی حاصل کی۔

طوبیٰ انور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے کافی متحرک نظر آ تی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔


اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے دیسی باربی ڈول کا روپ دھارا ہوا ہے اور نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ میں انہوں نے مغربی لباس کے بجائے ایک شاندار گلابی اور جامنی رنگ کا لہنگا چولی پہنا ہوا ہے، طوبی انور کی اس دیسی لُک پر روایتی زیورات اور میک اپ اُنہیں مزید حسین بنا رہا ہے۔

طوبیٰ انور کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن  میں لکھنا ہے کہ ’دیسی باربی کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید