• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے کس فلم سے متاثر ہوکر کیارا ایڈوانی کو اداکاری کرنے کی اجازت دی؟

کیارا ایڈوانی، فائل فوٹو
کیارا ایڈوانی، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ والد نے اُنہیں عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ سے متاثر ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اجازت دی تھی۔

کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عامر خان کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ نے میرے والد کو اداکاری کے کیریئر کے حصول کی حمایت کرنے پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم نے میری پوری فیملی کو بہت متاثر کیا، ہم سب نے اس فلم سے مختلف باتیں سیکھیں اور میرے والد نے یہ فلم دیکھنے کے بعد محسوس کیا کہ اُنہیں اپنے بچوں کو وہ سب کچھ کرنے دینا چاہیئے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد یہ فلم دیکھنے سے پہلے ہمیشہ مجھے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا کہتے تھے لیکن میں ہمیشہ ان سے کہتی تھی کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔

کیارا ایڈوانی نے کہا کہ تو اس فلم نے میرے والد کو مجھے اداکاری کرنے کی اجازت دینے کے لیے راضی کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید