• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، شعبہ بنگالی کے طلبہ کو بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں ملازمت کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے کراچی میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب العالم نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جامعہ کراچی اور بنگلہ دیش کی مختلف جامعات کے مابین باہمی اشترا ک سے تحقیق کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر زوردیاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے جامعہ کراچی کے شعبہ بنگالی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے حوالے سے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ وہ بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر میں ملازمت کے حصول کے لئے رجوع کرسکتے ہیں چونکہ بنگلہ دیشی زبان پر عبور حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں ملازمت کے حصول کے لئے آنے والے دیگر افراد پر ترجیح دی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید