کوئٹہ (پ ر) جے یو آئی پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ہوا اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور غور وخوض کے بعد اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں بلوچستان میں اجتماعی معاملات پر اجتماعی غور و فکر کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل مشاورتی فورم کی تشکیل کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مولانا عبدالمالک ، عزیز الرحمٰن عزیزی، مولانا محمد اقبال عثمانی، حاجی امین اللہ امین، حاجی عبدالصادق، حاجی سید قاسم شاہ، حاجی عبدالرزاق لانگو اور ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی صوبائی امیر مولانا عبدالمالک سربراہ ہوں گے کمیٹی محرم الحرام کے فوراً بعدمختلف سیاسی جماعتوں علماء کرام قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں مشاورتی فورم کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے اس کا حصہ بننے کی دعوت دے گیاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 3 ستمبر کوحاجی عبدالرزاق لانگو کی رہائش گاہ جیل روڈ کوئٹہ میںہوگا صوبائی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان دستور کے مسودے کا مطالعہ کرکے اپنی سفارشات اور تجاویز مرتّب کریں گے جبکہ صوبائی مجلسِ شوریٰ کے ارکان سے تجاویز بھی طلب کی جائیں گی اجلاس میں دستور کے قانونی اور شرعی نقطہ نظر سے جائزہ لینے کیلئے شریعہ اینڈ لا کے متخصصين پر مشتمل کمیٹی مولانا احمد خان شیرانی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ارکان میں مولانا عبدالرحمن غفاری ایڈووکیٹ اور مولانا عنایت اللہ ایڈووکیٹ شامل ہوں گے اجلاس میں لورالائی میں قرآن پاک اور مسجد کو نذر آتش کرنے کے واقعے سے متعلق حکومتی اداروں کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ تمام مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے واقعے کے اصل محرکات عوام کے سامنے لائے جائیں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ شفاف تحقیقات کی رپورٹ سامنے آنے سے محض افواہوں کی بنیاد پر اس قسم کی واقعات سے متعلق فیصلہ اور ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کریں اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمٰن عزیزی کی چچی ‘ صوبائی مجلسِ شوریٰ کے رکن سردار زین اللہ جوگیزئی کی والدہ کی انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی -