• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نیو ائیر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر 4افرادگرفتار

Latest News
لاہور.........لاہور میں نئے سال کی آمد کے موقع پرپولیس نے گلبرگ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 4افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ لبرٹی مارکیٹ کے قریب رات گئے کار میں سوار4افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس نےملزمان کا پیچھا کیا اور اچھرہ کے علاقہ کے قریب کار سواروں کو پکڑ کر گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں فائرنگ کرنے اور منشیات رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین