کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہونے والی بارش سے بعض سڑکوں اور چورنگیوں پر پانی جمع ہو گیا ضلع وسطی خاص کر نارتھ کراچی ایک بار پھر سب سے زیادہ متاثر ہوا نکاسی نہ ہونے سے برساتی نالے ابل پڑے اور پانی آبادیوں میں داخل ہوگیاپاورہاؤس چورنگی، دو منٹ چورنگی اور ناگن چورنگی پر درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں بند ہوگئیں اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا واضح رہے تین روز قبل بھی بارش سے یہ چورنگیاں ڈوب گئی تھیں شہر کی بعض دیگر سڑکیں او ر نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہو گیا تھاجس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔