• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کی اکثریت ایل سیز کھولنے سے گریزاں‘ کراچی چیمبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا ہے کہ بینکوں کی اکثریت ایل سیز کھولنے سے گریزاں ہے‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اس کا نوٹس لیں ،اسٹیٹ بینک بھی بینکوں کے خلاف کسی قسم کی فیصلہ کن کارروائی نہیں کر رہا۔اپنے بیان میں طارق یوسف نے بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولے جانے پر خام مال کے تجارتی و صنعتی درآمد کنندگان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ صورتحال ایک بار پھر اسی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ بینکوں کی جانب سے ایک بھی ایل سی نہیں کھولی جارہی جس سے تاجر برادری کے لیے شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید