اکثر و بیشتر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدوں کی زد میں رہنے والے پاکستان شوبز کے فنکار یاسر حسین اور اقرا عزیز نے اس بار صارفین کا دل جیت لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر خان کی دوسری سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکاروں کی اس جوڑی نے پُرتعیش سالگرہ منانے کی روایت کے برعکس اپنے گھر پر سادہ اور مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اس موقع پر نہ صرف کبیر حسین بلکہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے بھی سادہ ملبوسات زیب تن کئے، سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور چند لوازمات کا اہتمام کیا گیا۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے لئے گئے اس اقدام نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیئے اور ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔