پشاور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی اقلیتی ونگ ضلع پشاور نے بھارت کی ریاست منی پور میں مسیحی برادری کی خواتین کو برہنہ کرنے کے واقعہ کے خلا ف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی اور منی پور میں ہونیوالے واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت صدر ناصر جوزف منٹو اور دیگر عہدیداروں نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاست منی پور میں مسیحی برادری کی دو خواتین کیساتھ ہونیوالا والا واقعہ افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔