• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس

پشاور(آئی این پی )ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس آرکائیوز لائبریری ہال پشاور میں منعقد ہوا جس کا موضوع ’’نا کامی ۔ اُفتاد نہیں، اُستاد ہے‘‘ تھا۔ مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے پروفیسر ڈاکٹر اسراراحمد تھے ۔ مہمان اعزاز چیئر مین پاکستان تھنکرز فورم اور رکن ہمد ردشوریٰ پشاور ملک لیاقت علی تبسم تھے جبکہ نظامت کے فرائض الفیصل ماڈل ہائی سکول باڑہ لین کی نونہال ایمان شہزاد نے انتہائی احسن طریقے سے نبھائے ۔ اجلاس میںڈپٹی اسپیکر ہمدرد شوریٰ پشاور سید مشتاق حسین بخاری سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء وطالبات اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ نا کامی کوئی برائی نہیں، بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ہے ۔ ہم معاشرے میں ناکامی کو بری چیز سمجھتے ہیں ، یہ کوئی بری چیز نہیں ہے یہ ہمیں کامیابی کے لئے موقع فراہم کرتی ہے ۔ ہر کامیاب انسان نے کبھی نہ کبھی نا کامی کا سامناضر ور کیا ہے۔ عبدالستار ایدھی جیسے عظیم انسان بھی ابتداء میں مسائل اور نا کامیوں سے دوچار ہوئے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اپنے سفر کو جاری رکھا اور آج دنیا ان کا نام عزت و احترام سے لیتی ہے ۔ ناکامی ہمیں صحیح سمت دکھاتی ہے، ہمیں جھنجھوڑ کر بتاتی ہے کہ کس جگہ بہتری کی ضرورت ہے۔ ملک لیاقت علی تبسم نے کہا کہ ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے ہر بچہ کامیاب ہے، نا کامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ اجلاس کے قائد ایوان کے فرائض فرنٹیئر ماڈل سکول اینڈ گرلز کالج کی نو نہال ارج حسین اور قائد حزب اختلاف کے فرائض فارورڈ ہائی سکول فار گرلز کی نو نہال ایشمہ مسرور نے سرانجام دیئے اور ان کے ساتھ ساتھ نو نہال مقررین سٹی ماڈل کالج سکول کی نافع شاہ ، کڈ زسکول سسٹم بوائز کیمپس کے مہر علی، فرنٹیئر ماڈل سکول فار بوائز کے محمد سعد اور کڈز سکول سسٹم بوائز کیمپس کے عبدالباسط نے اپنی پر اثر تقاریر سے شر کاء محفل کے دل موہ لئے ۔ اجلاس میں ورسک ماڈل سکول اینڈ کالج کے نونہالان نے ملی نغمہ پیش کیا ، نونہالان اقرا ء زینت الاطفال سکول نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور کڈ زاسکول سسٹم اینڈ گرلز کالج کے نونہالان نے دعائے سعید پیش کی ۔ اجلاس کے آخر میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز نے نونہالان میں انعامات تقسیم کیے جبکہ مہمان خصوصی کو بھی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
پشاور سے مزید