• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن لائرز فورم کی انڈیپنڈنٹ فورم کی کامیابی پر نو منتخب ممبران کو مبارک باد

پشاور(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صوبائی صدر کفایت اللہ خان، سینر نایب صدر حاجی فرہاد علی،جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خلیل اور سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں انڈیپنڈنٹ فورم کی کامیابی پر نو منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء ۔نے فورم قیادت اور پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے پاکستان بار کونسل کے نومنتخب ممبران کی کامیابی کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارکونسل میں بھرپور نمائندگی کرے گے۔انھوں نے کہا کہ وہ ائین کی سربلندی اور عوامی بہبود کے لئے کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بار کونسل میں تاریخی کامیاپی کا سہرہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور قا ئد انڈیپنڈنٹ فورم احسن بھون کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بار کونسل اور سپریم کورٹ کے الیکشن نے ثابت کیا وکلاء کی اکثریت انڈیپنڈنٹ فورم کے ساتھ ہے۔
پشاور سے مزید