• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی ریڈیو پاکستان حملہ کی انکوائری کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ اور عمارت کو آگ لگانے کی تحقیقات کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی ، صوبائی اسمبلی نے افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا ءکی وطن واپسی کی قرارداد کی بھی منظوری دی ، خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کو پشاور میں ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کونذر آتش کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے واقعی کی انکوائری کیلئے سپیشل کمیٹی کی تشکیل کی تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی ، کمیٹی واقعہ کی انکوائری کرکے جامع رپورٹ ایوان میں پیش کریگی، قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے خیبرپختونخوا ایڈہاک لیکچررز(ریگولرائزیشن آف سروسز)ترمیمی بل مجریہ2025ء بھی صوبائی اسمبلی میں متعارف کرادیا چیئرمین نے مذکورہ بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی بھیج دیتے ہوئے پندرہ دن میں رپورٹ مانگ لی۔ بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا،خیبرپختونخوااسمبلی نے افغانستان میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی سے متعلق قراردادکی منظوری دیدی یہ قراردادحکومتی رکن عبیدالرحمن نے ایوا ن میں پیش کی قراردادمیں کہاگیاکہ پاک افغان بارڈرکی بندش کے باعث افغانستان میں زیرتعلیم طلبہ کوپریشانی کاسامناہے یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ افغانستان میں موجودپاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں بارڈرپرسہولت مراکز اورہیلتھ ڈیسک قائم کیاجائے۔
پشاور سے مزید