پشاور (نیوز رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات اور دیگر اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا۔اس حوالے سے مقدمہ میں ٹھیکیدار میر عالم ، رضوان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردیا گیا ، مقدمہ ڈی آئی خان تھانہ کینٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کی متن کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات محمد اویس اور دیگر اہلکاروں پر حملہ کیا ، ملزمان نے اے ڈی منرل اور دیگراہلکاروں کو زخمی کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی کیونکہ وہ غیر قانونی طور دریائے سندھ سے ریت نکال رہے تھے جب محکمہ معدنیات کے اہلکاروں نے جگہ کا دورہ کیا تو ملزمان نے دورے کے دوران اے ڈی اور دیگر پر حملہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔