• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے درخواست پر 14 دن میں جواب طلب

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے چارسدہ سے ایک سال قبل لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو بذات خود پیش ہونے اور عدالت کی معاونت کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار مسماۃ( م )کے وکیل عمر خان اتمانزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے شاہ زیب کو گزشتہ سال تھانہ پڑانگ کے حدود سے لاپتہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، دوران سماعت ایس ایچ او پڑانگ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کئی بار لاپتہ شہری کے والد سے کسی کو مقدمے میں نامزد کرنے کے لئے کہا گیا لیکن انہوں نے کسی کو نامزد کرنے سے انکار کیا ، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو قانونی ذمہ داری ہے کہ پولیس کہ قانون کے مطابق کارروائی کرے لیکن متعلقہ پولیس اس میں ناکام ہوئی ہے تو کیوں نہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس دیا جائے اور ان سے وضاحت طلب کی جائے عدالت نے مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تھانہ پڑانگ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید