• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خواتین کی عصمت دری شرمناک ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد، نسلی فسادات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں خواتین کی عصمت دری شرمناک ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ بھارتی ریاست میں جاری تشدد کے واقعات نے حیران اور خوفزدہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ تشدد سے متاثرین کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرمناک ہے، ہم منی پور میں تشدد کے حوالے سے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،بھارتی حکام تمام گروہوں کی زندگیوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنائے، پیمرا بل سے متعلق رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے پاکستان اور دنیا بھر میں آزادی صحافت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ایک آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم اور اس کے جمہوری مستقبل کے لئے اہم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید