• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو کرانیکا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کےدوران احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کا میچ کسی اور تاریخ کو کرانے کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آئی سی سی اور بھارت کے درمیان اس سلسلے میں کوئی خط و کتابت ہوئی ہو۔ ہمیں یہی بتایا گیا ہے کہ 15اکتوبر کو پاک بھارت میچ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو احمد آباد میں 15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی تاریخ بدل کر 14 اکتوبر کرنے کا مشورہ دیاہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کے معاملے پر جمعرات کو نئی دہلی میں میٹنگ بلا لی ہے۔ بی سی سی آئی ورلڈکپ کےحوالے سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی حکومت کی اعلی سطح کمیٹی نے ابھی احمد آباد کے بارے میں وزیر اعظم کو رپورٹ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید