• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن اگر بھارت سے غداری کرے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں، انجو کے بھائی کا بیان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے آئی خاتون انجو کے بھائی ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بہن بھارت سے غداری کرچکی ہے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں وہیں رہے۔ بھارتی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں ڈیوڈ نے بہن کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو گھر سے دوست سے ملنے کا کہہ کر گئی تھی لیکن پھر ہمیں انجو نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، انجو نے اپنے آفس سے گھومنے کی خاطر ایک ہفتے کی چھٹی لی تھی اس کا ارادہ اس دوران خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا تھا لیکن پھر بجٹ کے باعث انجو کا پروگرام خاندان کے ساتھ نہیں بن پایا اور پھر بالاخر انجو نے ہمیں بتایا کہ وہ امرتسر جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید