• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پاکستانی اور کشمیری 5 اگست کو بھارت کیخلاف مارچ میں شرکت کریں، رہنما JKLF

لندن (راجہ فیض سلطان) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زونل صدر لیاقت لون کی قیادت میں منعقد ہوااجلاس کی نظامت سیکرٹری جنرل تنویر ملک نے کی ۔ اجلاس کا ایجنڈا پانچ اگست 2023کو پارلیمنٹ اسکوائر سے انڈین ہائی کمیشن تک مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ مارچ کا اہتمام برطانوی پاکستانی اور کشمیری مشترکہ طور پر کر رہے ہیں جس میں صرف کشمیر ی جھنڈے، یسین ملک اور دیگر اسیران کی تصاویر کے ساتھ یونین جیک جھنڈے بھی ہوں گے۔ مارچ میں برطانوی پاکستانی اور کشمیری اپنے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔ مارچ کا ایجنڈا پانچ اگست 2019کو ہندوستان کی طرف سے جموں کشمیر میں شب خوں مارنا اور جموں کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔مارچ میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا جس میں شبیر شاہ ، مسرت عالم ، بابو سنگھ ، آسیہ اندرابی ، شیخ نذیر ، شہید کشمیر مقبول بٹ کےبھائی ظہور بٹ و دیگر قیادت کے ساتھ صحافیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ شامل ہو گا۔ اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یسین ملک کی زندگی کو ہر حال میں بچانا ہے، کشمیریوں نے اپنے حلقہ کے ممبر ان پارلیمنٹ ، لوکل کونسلر کوبھی اس مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مارچ کی کوریج کیلئے تمام انٹر نیشنل میڈیا، لوکل برٹش میڈیا اور انڈین اور پاکستانی میڈیا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پروفیسر ظفر خان، لیاقت لون، اعجاز ملک، لطیف ملک ، صابر گل، طارق شریف، صنور حسین، تنویر ملک، سردار گلفرازخان، چوہدری یوسف،اسد کیانی ،سردار حفیظ خان ،یاسر نوید، راجہ سکندر، راجہ علی اصغر،مزمل ،عماد ملک نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں ممبر سپریم کونسل طارق شریف کے چچا حاجی اکرم اور نائب صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون محمود فیض کی بہن ان لا ،طارق شریف اور محمود فیاض سے تعزیت کی گئی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

یورپ سے سے مزید