اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر نواب شیر کی زیر صدارت ہواجس میں ایف بی آر کے آڈٹ اعتراضات سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا ،آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 60 ارب کے کیسز محکمے نےپانچ سال سے کھولے ہی نہیں ہیں ، ایف بی آر حکام نے بتایا337ارب میں سے165 ارب کے اعتراضات ڈی اے سی میں سیٹل ہوگئے ہیں جبکہ 115 ارب کی رقم کے کیسز عدالتوں میں ہیں،ابھی صرف 18 ارب باقی ہیں۔