• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر حکومت نے درآمدی گندم فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) آزادکشمیرحکومت نےوفاقی حکومت کی جانب سےدرآمدی گندم فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے- آزاد کشمیر حکومت نےوفاق سے سوفیصدملکی گندم فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔ حکومتی ذرائع کےمطابق آزادکشمیرحکومت نےوفاقی حکومت سے ر ابطہ کرکے محکمہ خوراک آزاد کشمیرنے آٹےکا معیارخراب ہونے کی وجہ سے عوامی احتجاج کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور احتجاج پر آزادکشمیر حکومت کی نیک نامی شدید متاثر ہونےکاخدشہ ظاہرکیا ہے-ذرائع کاکہنا ہےکہ آزاد کشمیرحکومت نے وفاق کو آگاہ کیا ہے کہ حال ہی فراہم کی جانےوالی غیرملکی گندم زیادہ ناقص اورزیادہ پرانی معلوم ہوتی ہے-ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ آزاد کشمیرحکومت کو2018کی فصل کی غیرملکی گندم فراہمی کی گئی جو2022میں درآمد کی گئی محکمہ خوراک آزاد کشمیر کی جانب سےوفاق کوآگاہ کیا گیا کہ غیر ملکی گندم کا دانہ انتہائی کمزور اوررنگت سیاہی مائل ہوچکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید