اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائےمنگل کو اسلام آباد میں برطانوی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ Hamish Falconer اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں ہوا، انہوں نے علاقائی اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اسحاق ڈار نے برطانیہ کیساتھ روایتی طور پر خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعاد ہ کیا۔دریں اثناء نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی، فریقین نے پاکستان اور ہالینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ،گفتگو میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔