• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد،(رپورٹ حنیف خالد )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو جنہیں بورڈ کے نوٹیفکیشن نمبر 2896 -IR-II/2024مورخہ8نومبر2024اور نمبر3012-IR-II/2024مورخہ15نومبر 2024 کے تحت تبادلہ یا تعیناتی کی گئی تھی، ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی موجودہ پوسٹنگ سے فوری طور پر سبکدوش تصور کیے جائیں۔ یہ فیصلہ ان افسران پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے پہلے ہی اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن رشید جاوید رانا، سیکرٹری (ایم/ایچ آر۔آئی آر۔II) نے جاری کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید