• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل اور گھی کی صنعت کے لئے 20 رکنی سائنٹیفک پینل کا پہلا اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام تیل اور گھی کی صنعت کے مسائل کے حل اور قائد و ضوابط کے لیے تشکیل دیے گئے 20 رکنی سائنٹیفک پینل کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے اور تیل و گھی کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی فوڈ اتھارٹیز کے نمائندوں، مختلف جامعات کے فوڈ ماہرین، اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کےآغاز پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر احمد علی شیخ نے اجلاس کے ایجنڈے پر شرکا کو بریفنگ دی۔اجلاس میں ریٹیل مارکیٹ میں کھلے تیل کی فروخت پر پابندی کی سفارش کی گئی کیونکہ یہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ مزمل حسین ہالیپوٹو نے بتایا کہ کھلے کھانے کے تیل کی غیر منظم فروخت انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی ان خطرناک عملوں جیسے کہ بار بار ایک ہی تیل کا استعمال روکنے کے لیے سختی سے عمل کر رہی ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان آٹے کی فورٹیفکیشن کے لیے معاہدہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے چھوٹی چکیوں کے ذریعے مکمل گندم کے آٹے کی فورٹیفکیشن کے منصوبے کو سندھ میں لاگو کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ملک بھر سے سے مزید