• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں حج قرعہ اندازی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) نے اپنے ملازمین (گریڈ 01 سے 16 یا مساوی) کے لیے حج قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سال 2025میں دو ملازمین حج کی سعادت یونیورسٹی کے اخراجات پر ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دو ملازمین کا انتخاب کیا گیا جن میں سے ایک مستقل اسٹاف کیٹیگری سے اور ایک کنٹریکچوئل اسٹاف کیٹیگری سے ہیں - مزید دو نام ہر کیٹیگری سے ویٹنگ امیدواروں کے طور پر منتخب کیے گئے تاکہ اگر منتخب ملازمین کسی وجہ سے حج نہ کر سکیں تو ان کی جگہ یہ امیدوار جائیں۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے حج قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی اور منتخب ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی روحانی فلاح و بہبود کا خیال رکھے۔ منتخب ملازمین میں فرید الرحمن صدیقی (نائب قاصد، بائیوکیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، سندھ میڈیکل کالج) اور سید شاہ عاصم حسین (جونیئر کلرک، سندھ انسٹیٹیوٹ اوف اورل ہیلتھ سائنسز) شامل ہیں۔ جاوید خان (ٹیکنیشن، اسٹور سیکشن) اور حضور بخش (نائب قاصد، VC سیکریٹریٹ) ہر کیٹیگری سے ویٹنگ امیدواروں کے طور پر منتخب کیے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید