کراچی (نمائندہ خصوصی) موسم سرما کے آغاز سے ہی ہلال احمر نے اندورون سندھ کے مستحق خاندانوں میں گرم کپڑوں، کمبل اور چادریں بانٹنا شروع کردی ہیں۔ ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت نے کاٹھور سمیت دیگر شہروں میں سرد موسم شروع ہوتے ہی مستحقین میں گرم ملبوسات، جیکٹیں، کمبل اور جوتوں کی فراہمی شروع کردی ہے، حمد بخیت دن رات غریب اور نادار افراد میں سردی سے بچاؤ کے ملبوسات تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ حمد بخیت کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں بے گھر افراد کے پاس گرم کپڑوں کی کمی ہوتی ہے جس کا انتظام ہلال احمر ہمیشہ کرتا ہے۔