اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )اسٹیٹ بینک نے ای پروسیسنگ سسٹمز کو کاروبار کا لائسنس جاری کردیا، لائسنس کے تحت الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹسآفر کریگی ،بینک دولت پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای پی ایس پی ایل) کو الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کردیا۔ اس لائسنس کے تحت ای ایم آئی صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی۔ اس لائسنس کے اجرا کے ساتھ کاروبار کرنے والے ای ایم آئیز کی تعداد پانچ ہو جائے گی جن میں نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ، فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ، سادہ پے پرائیویٹ لمیٹڈ، اختر فوئیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔