اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ سیکورٹی فورسز نے 6خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انہوں نےضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔