• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم بگ کیچ اپ کا افتتاح کر دیا ۔منگل کو وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ، ای پی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد ندیم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل رضا شیخ اور عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر سارہ سلمان کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ پولیس اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے بیماریوں سے ہونی والی اموات میں کمی ہوئی ہے ، اس مہم میں کورونا وباکے دوران ٹیکوں سے محروم رہ جانے والے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ، یہ مہم بارہ بیماریوں سے بچاؤ کے لئےبہت اہم ہے اس لئے والدین سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ واضح رہے کہ مہم کراچی سمیت سندھ کے تیس اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں 20لاکھ بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے جن میںسے 8لاکھ بچوں کا تعلق کراچی سے ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید