• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے میں 7 افسران کی بوگس تقرریوں کی تحقیقات کیلئے ریکارڈ طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) میں ایاز احمد سومرو سمیت سات افسران کی مبینہ بوگستقرریوں کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی سیکشن افسر ہما نعمت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو لکھے گئے مراسلے میں ان سے سروس رولز ، اشتہار ، ایاز احمد سومرو اور دیگر چھ افسران کی ملازمت کی درخواستیں ، مارکس شیٹس ، تقرریوں کی پیشکشیں ، اپوائنٹنگ اتھارٹی اور ایاز سومرو سمیت سات افسران کی موجودہ پوسٹنگ کی تفصیلات مانگ لیں، ڈی جی پی ایس کیو سی اے کو مراسلے کے ساتھ شکایت پر مبنی درخواست بھی بھیجی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید