واشنگٹن (واجد علی سید ) امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ پاک بھارت براہ راست مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کی بات کرتے آئے ہیں ، اس معاملے پر امریکا کا موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے، مسائل کا حل مذاکرات ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل بھارت کا نام لئے بغیر اسے مذاکرات کی دعوت دی تھی ۔